ETV Bharat / state

کوکرناگ میں بلاک دیوس کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی غرض سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

کوکرناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد
کوکرناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 7:37 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے اور ترقیاتی پروگراموں کو شروع کرنے کے لیے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

کوکرناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد

بلاک دیوس کا اہتمام کوکرناگ کے بجٹ اکامڈیشن ہال میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ نے انجام دی جبکہ پروگرام میں ایڈیشینل ڈیپٹی کمشنر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر، ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور انتظامیہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر مقامی لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈی سی اننت ناگ نے افسران کو عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین کی ’’تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکے۔‘‘

بلاک دیوس کے دوران مختلف دیہات کے درجنوں وفود نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے۔ ڈی سی اننت ناگ نے عوام کو درپیش مسائل کا فوری طور ازالہ کرنے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کی۔

مزید پڑھیں؛ غیرملکی سفارتکاروں کے دورۂ کشمیر پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاک دیوس منانے کا مقصد یہی ہے کہ تعمیر و ترقی کے راہ کو جموں و کشمیر میں ہموار کیا جائے۔ ساتھ ہی عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ قلیل مدت میں ممکن ہو اور عوامی حلقوں کی جانب سے ابھارے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.