ETV Bharat / state

اننت ناگ: طبی عملے کی ہڑتال، تیمارداروں کا احتجاج

جنوبی کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال سے پریشان تیمارداروں نے محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:22 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ڈاکٹروں کی جانب سے چند گھنٹوں کی کام چھوڑ ہڑتال کے بعد تیمارداروں نے محکمہ صحت و جی ایم سی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے اسپتال کا پیشنٹ کیئر (Patient Care) کافی متاثر ہوا ہے، جس کا براہ راست اثر اسپتال آئے مریضوں اور تیمارداروں پر مرتب ہوا۔

اننت ناگ: طبی عملے کی ہڑتال، تیمارداروں کا احتجاج

جہاں احتجاجیوں نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو بلا جواز اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ وہیں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا دفاع کرتے ہوئے اسے ناگزیر بتایا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ’’ڈی سی اننت ناگ کی ایم سی ایچ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز نہیں بنتا‘‘ جس کی انہوں نے چند گھنٹوں کی کام چھوڑ ہڑتال کرکے مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اتوار ہو یا عام تعطیل، مذہبی معاملات ہوں یا عائلی مسائل، طبی عملے کو ہر وقت اپنی ڈیوٹی انجام دینی پڑتی ہے، تاہم انہیں انتظامیہ کی جانب سے بھرپور معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی سی اننت ناگ نے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں لگ بھگ 16 ڈاکٹروں کے خلاف معطلی کارروائی کی تحریری سفارش کی تھی جس کے خلاف پیر کو ڈاکٹروں نے جی ایم سی میں کچھ گھنٹوں کی کام چھوڑ ہڑتال کی کال دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.