ETV Bharat / state

مبینہ طور پر گھریلو تشدد کی شکار خاتون کے ساتھ اظہارِ ہمدردی - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈران نے حال ہی میں مبینہ طور پر گھریلو تشدد کی شکار بننے والی خاتون کے گھر جا کر ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنی پارٹی کے لیڈران نے مبینہ طور پر گھریلو تشدد کی شکار خاتون کے گھر جا کے کیا اظہار ہمدردی

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:08 PM IST

Updated : Mar 31, 2021, 10:15 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے آكوره میں چند روز قبل دلدوز واقعہ پیش آیا۔ علاقے میں سسرال والوں کی جانب سے بہو کو مبینہ طور پر تیل چھڑکا گیا۔

مبینہ طور پر گھریلو تشدد کی شکار خاتون کے ساتھ اظہارِ ہمدردی

اپنی پارٹی کے کئی لیڈران نے متاثرہ خاتون کے گھر جا کر ہمدردی کا اظہار کیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈران ہلال احمد شاہ ، عبدالرحیم راتھر، عماد رفیق ، دلشاده و دیگر لیڈران بھی شامل تھے۔

اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کی کاروائی اور تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر لیڈران نے کہا کہ متاثرہ کو انصاف دلانے کی خاطر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری و دیگر لیڈران بھی زمینی سطح پر کوشاں ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے کہا ان کی پارٹی واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ سخت ترین سزا دلانے کا انتظامیہ اپیل کی تاکہ مستقبل میں ایسے درد ناک واقعات رونما نہ ہوں۔

واضح رہے کہ مذکورہ لڑکی شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ سرینگر میں زیر علاج ہے جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Last Updated : Mar 31, 2021, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.