ETV Bharat / state

اننت ناگ: تنخواہ نہ ملنے پر آنگن واڑی ہیلپرز اور ورکرز کا احتجاج

احتجاجیوں کے مطابق اگرچہ مرکزی حکومت کی جانب سے ان کے بقایا جات واگزار کئے گئے ہیں۔ تاہم یوٹی انتظامیہ کی جانب سے بقایا جات ابھی تک واگزار نہیں کئے گئے۔

آنگن واڑی ہیلپرس اور ورکس کا احتجاج
آنگن واڑی ہلپرس اور ورکس کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 5:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سی آئی ٹی یو CITU کے بینر تلے آنگن واڑی ہیلپرز اور ورکرز یونین سے وابستہ کئی خواتین نے تحصیل آفس شانگس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مستقل نوکری اور بقایاجات واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تنخواہ نہ ملنے پر آنگن واڑی ہیلپرس اور ورکس کا احتجاج

احتجاجیوں کے مطابق اگر چہ مرکزی حکومت کی جانب سے ان کے بقایا جات واگزار کئے گئے ہیں۔ تاہم یوٹی انتظامیہ کی جانب سے بقایا جات ابھی تک واگزار نہیں کئے گئے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ 'انتظامیہ ان سے ہر طرح کا کام لے رہا ہے۔ الیکشن ہو یا ناگہانی آفت، ہم ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: این سی کی جانب سے حد بندی کے عمل کو آگے نہ بڑھانے کی اپیل

احتجاج کر رہی خواتین نے کہا کہ اگر جلد از جلد ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو اس سے بھی بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات پورے کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.