ETV Bharat / state

کوکرناگ: آزاد امیدار نے حمایت کے لیے میٹنگ طلب کی - کوکرناگ بلاک

ڈی ڈی سی الیکشن میں جہاں کئی مین سٹریم پارٹیوں کی جانب سے کئی اُمیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں دوسری جانب ڈی ڈی سی کے اس انتخابی میدان میں کئی آزاد اُمیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں نظر آرہے ہیں۔

کوکرناگ: آزاد امیدار نے حمایت کے لیے میٹنگ طلب کی

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:09 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ جس کے لئے وادی کے مختلف اضلاع سے کئی اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے لئے فارم پہلے ہی جمع کروائے ہیں۔

کوکرناگ: آزاد امیدار نے حمایت کے لیے میٹنگ طلب کی

ڈی ڈی سی الیکشن میں جہاں کئی مین سٹریم پارٹیوں کی جانب سے کئی اُمیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں دوسری جانب ڈی ڈی سی کے اس چناوی دنگل میں کئی آزاد اُمیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں نظر آرہے ہیں۔

حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بدہاڈ علاقہ سے تعلق رکھنے والی سویرا چودھری نے آزاد اُمیدوار کے بطور کوکرناگ بلاک سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخاب سے قبل جہاں مختلف پارٹیوں کی طرف سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش جاری ہے۔ وہیں سویرا بھی اپنی طرف سے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے آمادہ کر رہی ہیں۔ اسی کے چلتے آج آزاد امیدوار سویرا چودھری نے چری علاقہ میں لوگوں سے خطاب کیا۔

سویرا کا کہنا ہے کہ 'گجر بکروال طبقے کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ اس طبقہ کی پسماندگی دور ہوسکے۔'

اُنہوں نے کہا کہ میرے والد ہارون چودھری بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاست کے ساتھ وابستہ ہیں، جب سویرا نے سنا کہ ڈی ڈی سی سیٹ خواتین کے لئے مختص رکھی گئی ہے تو اسی وجہ سے وہ اس میدان میں آگئی اور کوکرناگ ڈی ڈی سی سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں خواتین کی آواز بن کے ابھروں گی اور اُن کو اپنا حق دلانے کے لئے کوشاں رہوں گی۔'

اس موقع پر سویرا کے والد ہارون چودھری نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور جہاں تک کوکرناگ کا تعلق ہے کوکرناگ کے لوگ ہمیں اپنی خدمت کا موقع فراہم کرنے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔'

انہوں نے امید جتائی ہے کہ کوکرناگ بلاک کے لوگ ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

گزشتہ دنوں ساگم میں اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدوار پر بندوق برداروں کی جانب سے حملہ کئے جانے پر ہارون چودھری نے کہا کہ 'ہمارے لئے عوام ہی ہماری سکیورٹی ہے۔ حالانکہ انہوں نے انتظامیہ سے اپنے تحفظ کے لئے کسی بھی سکیورٹی کے کئے کوئی عرضی وغیرہ دائر نہیں کی ہے۔

اس موقعے پر انہوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ عوام ان کے انتخابی نشان گیس سلینڈر پر مہر ثبت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.