جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتطامیہ نے ریڈ زون علاقوں میں سینٹایزیشن اور فیموگیشن کے عمل میں شدت لائی ہے۔
اننت ناگ میں کورونا وائرس کی وبائ صورتحال سے نمٹنے کی غرض سے میونسپل ادارے کافی سرگرم ہیں۔ گزشتہ دنوں میں میونسپل کونسل اننت ناگ نے ریڈ زون علاقوں میں سینی ٹایزیشن اور فیموگیشن کے عمل میں شدت لائی ہے۔
اس سلسلے میں کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ کی قیادت میں مختلف ٹیموں نے کئی علاقوں میں اس عمل کا آغاز کیا۔ ہلال شاہ کا کہنا ہے 'ضلع میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور میونسپل اہلکاروں کی کاوشوں سے کورونا وائرس پر کافی قابو پایا گیا ہے جبکہ لوگوں سے مزید تعاون کی اپیل کی گئ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلزار دہلوی کا انتقال، ادبی دنیا سوگوار
سات بجے تک کی اہم خبریں
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے اب تک 4574 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 53 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ 1820 افراد اس عالمی وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔