ETV Bharat / state

اننت ناگ: کورونا کیسز کی شرح کو کم کرنے کے لئے جامع اقدامات کا آغاز

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 12:54 PM IST

ڈی سی اننت ناگ نے مختلف محکموں کے افسران اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں کورونا کیسز کی شرح کو کم کرنے کے لئے ضلع میں اٹھائے جا رہے جامع اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

اننت ناگ: کورونا کیسز کی شرح کو کم کرنے کے لئے جامع اقدامات کا آغاز
اننت ناگ: کورونا کیسز کی شرح کو کم کرنے کے لئے جامع اقدامات کا آغاز

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا ہے کہ کووڈ مثبت معاملات کو کم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں جامع پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دس دن میں مثبت مریضوں کی شرح کو 5 فیصد سے نیچے لانے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں مختلف محکموں سے وابستہ افسران کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز، یو ایل بی ممبران، ٹرانسپورٹ و ٹریڈ ایسوسی ایشنس کے نمائندوں، ائمہ مساجد اور مذہبی رہنماؤں، اوقاف صدور اور سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ایک منظم طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس میں موبائل ہیلتھ ٹیمیں باقاعدگی سے لوگوں کو بازاروں، منڈیوں، بینکوں کے داخلے اور خارجی راستوں پر جانچ کریں گی ’’یہ اقدام کووڈ19 مثبت مریضوں کی شرح کو کم کرنے کے لئے کارگر ثابت ہوگا۔‘‘

ڈی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری احکامات، بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور خود کو ویکسینیٹ کرائیں۔

انہوں نے شرکاء سے گزارش کہ وہ اس مناسبت سے انتظامیہ کو اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ مستقبل قریب میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو سکیں۔

تمام شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے بہ اتفاق رائے اور مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کو اس مہلک وبا سے پاک کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.