ETV Bharat / state

اننت ناگ: انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے پر تقریب

گلیشیر ٹریکنگ کلب کی جانب سے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ٹون ہال میں انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے منایا گیا۔

International Mountain Day
International Mountain Day
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 7:54 PM IST

اس موقع پر پر مشہور کرکٹر پرویز رسول پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل رہے۔ اس پرگرام میں 12 سالہ لڑکے کو نوجوان کوہ پیما کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے پر تقریب

کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹون ہال میں بین الاقوامی کوہ پیما دن کے موقع پر گلیشیر ٹریکنگ ماؤنٹینرینگ کلب کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی بڑی تعداد کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کلب کی کاوشوں کو سراہا اور کوہ پیمائی پر روشنی ڈالتےہوئے نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رہنے درخواست بھی کی۔

گلیشیر ٹریکنگ کلب کے چیئرمین عادل شیخ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ یہ کلب منشیات کی لت سے نوجوانوں کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کشمیر کے پہاڑوں سے وابستہ مختلف سیاحتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقامی نوجوانوں میں ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے مختلف پہاڑ پر مبنی کھیلوں اور فطرت کی سرگرمیاں کو اجاگر کرنے کے لیے گلیشیر ٹریکنگ ماؤنٹینرینگ کلب کی کوششیں جاری ہیں۔

اس موقع پر 12 سالہ محمد کونین کو نوجوان کوہ پیما کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم اس طالب علم نے 16 ہزار 962 فٹ اونچی پہاڑ کی چوٹی سونسر جھیل پر رواں برس 26 جولائی کو گلیشیر ٹریکنگ ماؤنٹینئرنگ کلب کا پرچم لہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.