ETV Bharat / state

Amrit Kalash Yatra Campaign میری ماٹی میرا دیش کے بینر تلے اننت ناگ میں امرت کلش یاترا مہم - ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سعید فخرالدین حامد

آزادی کا امرت مہتسو کے سلسلے میں میری ماٹی میرا دیش کے بینر تلے ضلع اننت ناگ میں بلاک سطح پر امرت کلش یاترا مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کا مقصد وطن عزیز اور ان بہادر ویروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے قوم کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ Amrit Kalash Yatra campaign at Anantnag

Etv Bharatمیری ماٹی میرا دیش کے بینر تلے اننت ناگ میں امرت کلش یاترا مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 7:01 AM IST

جموں و کشمیر: آزادی کا امرت مہتسو کے سلسلے میں میری ماٹی میرا دیش کے بینر تلے ضلع اننت ناگ میں بلاک سطح پر امرت کلش یاترا مہم شروع کی گئی۔ مہم کا آغاز، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سعید فخرالدین حامد نے ویری ناگ سے شروع کی۔ اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی بلاک ویری ناگ نے میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کے اشتراک سے مغل گارڈن ویری ناگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر اے ڈی ڈی سی، اے سی ڈی اننت ناگ ریاض احمد شاہ، اے سی آر اننت ناگ یاسر احمد، ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم، صدر میونسپل کمیٹی محمد اقبال آہنگر، بی ڈی او غازی عبداللہ، ایگزیکٹو آفیسر ایم سی ڈورو ویرناگ عرفان احمد کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل آفیسران بھی موجود تھے۔

پروگرام میں بی ڈی سی چیرپرسن بلاک ہلر روما اختر، ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز احمد و ڈی ڈی سی ممبر اختر کسانہ کے ساتھ ساتھ پی آر آئی ممبران کے ساتھ سینکڑوں مقامی لوگوں و اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔ امرت کلش پروگرام کا مقصد میونسپل کمیٹی، مختلف پنچایتوں کے پی آر آئیز اور بلاک ویریناگ اور ہلر شاہ آباد کی مقامی آبادی کی طرف سے حب الوطنی کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے بلاک کے اندر مختلف پنچایتوں سے کلش جمع کیے اور ہر کلش کی ماٹی کو بلاک ہیڈ کوارٹر میں ملایا۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر سعید فخر الدین حامد نے کہا کہ اس مشترکہ امرت کلش کو ہماری قوم کے اتحاد اور عقیدت کی علامت کے طور پر دہلی روانہ کیا جائے گا۔

ضلع کے مختلف بلاکوں سے منتخب نوجوان پنچایتوں سے ماٹی لے کر دہلی کے کرتویہ پتھ پر جمع ہوں گے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید فخر الدین حامد نے بلاک سطح کے اس پروگرام کے دوران ہر گھر، وارڈ اور گاؤں سے ماٹی یا اناج اکٹھا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قوم کی ترقی میں شہریوں کے اٹوٹ کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے سید فخرالدین حامد نے مہم کو نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے جوڑنے اور قوم کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کی خدمات کو امر کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ اس موقعے پر ماٹی ترانہ بجایا گیا، جو نیلیش مشرا کی تحریر کردہ حب الوطنی پر مبنی کمپوزیشن ہے اور بکرم گھوش نے کمپوز کیا ہے، جو اس پہل کے ثقافتی جوہر کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امرت کلش یاترا میں بلاک کے اندر مختلف پنچایتوں سے ماٹی کو اکٹھا کرنا شامل تھا، جو قوم کے لیے اتحاد اور لگن کی علامت ہے۔ یہ اجتماعی امرت کلش اننت ناگ سے روانہ کیا جائے گا، جو نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے خطے کی غیر متزلزل وابستگی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس مہم کا مقصد وطن عزیز اور ان بہادر ویروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ہماری قوم کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.