ETV Bharat / state

پہلگام: بچوں کو پڑھانے کے لیے ٹیچر کا سفر - kashmir corona

وبائی صورتحال کے درمیان ماسٹر غلام رسول رینہ انسانیت کی بنیادوں پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے 4 کلو میٹر پیدل سفر کر کے پسماندہ طبقے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔

غلام رسول 4 کلو میٹر پیدل چل کر بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 9:09 PM IST

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگرچہ وادی کشمیر میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تاہم محکمہ تعلیم سے وابستہ کچھ اساتذہ اپنے فرائض کے ساتھ واضح طور پر انصاف کرتے نظر آرہے ہیں اور اسکول بند ہونے کے باوجود وہ بچوں کو تعلیم کے نور سے منور کر رہے ہیں ۔

غلام رسول 4 کلو میٹر پیدل چل کر بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں

اننت ناگ مین ٹاؤن سے 30 کلو میٹر دور نالہ آورہ پہلگام کی گجر بستی میں ایک سرکاری اسکول قائم ہے۔ لاک ڈاؤن کے چند دنوں بعد غلام رسول رینہ نامی استاد نے پسماندہ طبقے کے بچوں کو گھر گھر جاکر پڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

وبائی صورت حال کے درمیان ماسٹر غلام رسول رینہ انسانیت کی بنیادوں پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے 4 کلو میٹر پیدل چل کر پسماندہ طبقے کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

اگرچہ اس پسماندہ طبقے کے بچوں میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن ان کے پاس نہ ہی ایسے وسائل ہے اور نہ ہی ذرائع ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.