اننت ناگ: شری امرناتھ جی یاترا جمعے کے روز پہلگام بیس کیمپ سے بحال ہوگئی تاہم بالتل بیس کیمپ سے دوسرے روز بھی بند رہی۔ بتادیں کہ یہ یاترا جمعرات کو ناساز موسمی صورتحال کے پیش نظر دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے معطل رہی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلگام بیس کیمپ سے جمعے کے روز یاترا کو بحال کر دیا گیا تاہم بالتل بیس کیمپ سے ابھی بھی یاترا بند ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ ننون پہلگام بیس کیمپ سے جمعے کے روز یاتری پیدل اور گھوڑے پر سوار پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناساز موسمی صورتحال اور راستے میں پھسلن کی وجہ سے بالتل بیس کیمپ سے کسی بھی یاتری کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ہو رہی بارشوں کے پیش نظر بالتل بیس کیمپ سے جمعے کو چاپر سروس بھی معطل رہی۔
قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :Jammu-Kashmir highway closed: سری نگر-جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند
Amarnath yatra 2022: امرناتھ یاترا پہلگام بیس کیمپ سے بحال، بالتل بیس کیمپ سے ہنوز بند
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلگام بیس کیمپ سے جمعے کے روز یاترا کو بحال کر دیا گیا تاہم بالتل بیس کیمپ سے ابھی بھی یاترا بند ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ ننون پہلگام بیس کیمپ سے جمعے کے روز یاتری پیدل اور گھوڑے پر سوار پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔