ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاتری پُر جوش

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 12:14 PM IST

رواں برس امرناتھ یاترا 62 دنوں پر محیط رہے گی۔ یکم جولائی ہفتہ سے شروع ہوئی یاترا 31 اگست کو ختم ہوگی۔ Yatra Begins

امرناتھ یاتری پُر جوش
امرناتھ یاتری پُر جوش
امرناتھ یاتری پُر جوش

اننت ناگ (جموں و کشمیر): پہلگام کے نُن وَن بیس کیمپ سے ہفتہ کی صبح شیو لنگ کے درشن کے لئے روانہ ہوئے یاتری کافی پُر جوش نظر آرہے تھے۔ خوشگوار موسم کے بیچ امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا سخت سکیورٹی کے بیچ چندی واڑی سے امرناتھ گھپا کی جانب ’’بم بم بولے‘‘ اور ’’جے بھولے بابا، جے بابا برفانی‘‘ کے نعروں کی گونج کے ساتھ بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ یاتری پہلگام سے چندن واڑی تک گاڑیوں کے ذریعہ روانہ ہوئے اور چندن واڑی سے امرناتھ گھپا تک ہمالیائی پہاڑیوں کے درمیان ٹریک پر پیدل سفر شروع کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کہ وہ ایک برس سے اس یاترا کے منظر تھے اور وہ بھولے بابا کے درشن کے لئے کافی بے تاب تھے اور آج یہاں پہنچ کر ان کی تمنا پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی یاترا کامیابی اور پرامن طریقہ سے اختتام ہوگی۔ یاتریوں نے سرکار کی جانت سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کی سہولت کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں، وہیں سکیورٹی کے بھی معقول انتظامات ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا، پہلگام سے یاتریوں کا پہلا جتھا گپھا کی جانب روانہ

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح امرناتھ یاتریوں کے پہلے گروپ کو جنوبی کشمیر کے نن ون بیس کیمپ، پہلگام سے سخت سیکورٹی کے بیچ امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیا گیا، جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے 30 جون کو جموں سے امرناتھ یاترا کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔ وادی میں داخل ہونے کے بعد یاتریوں کو گپھا کی جانب جانے والے دونوں راستوں - گاندربل کے بالتل اور اننت ناگ، پہلگام کے چندن واڑی سے شیولنگ کے درشن کے لئے روانہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.