اننت ناگ (جموں و کشمیر) : گزشتہ برس امرناتھ گھپا کے نزدیک بالتل علاقے میں آفت سماوی کی وجہ سے کئی یاتریوں کی جان آئی ٹی بی پی اہلکاروں نے بچائی تھی جس کے پیش نظر اس سال گھپا کے نزدیک کسی کو بھی ٹینٹ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ گھپا کی حفاظت آئی ٹی بی پی کو سونپی گئی ہے۔ پہلگام کے ننہ ون بیس کیمپ اور بال تل سے جولائی کو یاتریوں کے پہلے جتھے کی روانگی کے ساتھ ہی اس سال کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہوگا۔ 62دنوں تک جاری رہنے والی اس یاترا کے لیے انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ چندن واڑی اور بال تل سے پوتر گپھا تک کے پہاڑی راستے کو بیکن نے آمدو رفت کے لیے بحال کیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی کے ہائی ٹیک انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف آئی ٹی بی پی اور دیگر ایجنسیز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔ جی پی ایس اور آر ایف آئی ڈی کی مدد سے یاتریوں کے لیے ایک منظم ٹریکنگ سسٹم کو بھی متعارف کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی یاترا کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ تمام سروس پرووائڈرز - جن میں مقامی گھوڑے بان، ٹینٹ والے وغیرہ شامل شامل ہیں - پہلے ہی نشاندہی کیے گئے پڑاؤ پر پہنچ گئے ہیں۔ مقدس گپھا تک مواصلاتی اور انٹرنیٹ سسٹم کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
امرناتھ یاترا کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے نونہ وَن بیس کیمپ، پہلگام میں امرناتھ یاتریوں کی تمام سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بیس کیمپ سے گپھا کے درمیان سبھی پڑائو پر یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سبھی اسٹیک ہولڈرز چاق و چوبند ہیں۔ ٹریک کو BRO نے چندن واڑی سے گھپا تک قابل آمد رفت بنا لیا ہے۔ جبکہ اسٹیک ہولڈرز نے یاترا کے پر امن انعقاد کی یقین دہانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023Amarnath Yatra 2023: یاترا کے دوران سانبہ کی سرحدی پٹی پر شبانہ کرفیو نافذ
قدرتی آفات اور موسم سے نمٹنے کے لئے این ڈی آر ایف نے ماک ڈرلز کا اہتمام پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔ جبکہ موسمى حالات پر نظر رکھنے کے لیے ہائی ٹیک راڈار سسٹم کو بھی اس بار متعارف کیا گیا ہے۔ یاتریوں کی سہولت کے لیے مختلف بیس کیمپس میں بجلی اور پانی کا خاطر خواہ انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ایسے میں اب انتظار ہے صرف بھکتوںکا، جو مقدس گپھا میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ شیو لنگم کا درشن کریں گے۔