اننت ناگ: محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پہلگام میں امرناتھ یاتریوں کے لئے اسٹاک کئے گئے خوراک کے ذخائر کا جائزہ لیا۔ Food Arrangements for Yatris AD food Took stock of Arrangementsانہوں نے کا اسٹاک کئے گئے خوراک پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے عملہ کی ستائش کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام سمیت دیگر مقامات پر امرناتھ یاتریوں کے لئے خوراک و رسوئی گیس کو وافر مقدار میں دستیاب رکھا گیا ہے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل ہی خوراک و رسوئی گیس کو ذخیرہ کیا گیا تھا، جس کی وہ از خود نگرانی کر رہے ہیں۔ AD Food on Arrangements for Yatrisاسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ کی جانب سے پہلگام کے ننہء ون، چندن واڑی اور شیش ناگ کے مقامات پر خوراک کو اسٹاک کیا گیا ہے، جن میں خاص کر کھانڈ، آٹا، چاول اور رسوئی گیس شامل ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اس سلسلہ میں قبل ا زوقت تیاری کی تھی تاکہ یاترا کے دوران خوراک و رسوئی گیس کی معقول سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ Amarnath Yatra 2022انہوں نے مزید کہا کہ ان کا محکمہ یاتریوں کی خدمت میں ہر وقت پیش پیش ہے اور یقین دہانی کرائی کہ یاترا کے دوران یاتریوں کو غذائی اجناس کے حوالے سے کسی بھی شی کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کے لئے قائم شدہ لنگر، یاترا کے ساتھ کام کرنے والے مختلف محکمہ جات، گھوڑے والوں، ڈانڈی والوں سمیت مقامی صارفین کو خوراک فراہم کیا جاتا ہے۔