بجبہاڑہ: حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں عید الفطر کی آمد سے قبل محکمہ مال، مونسپل کمیٹی اور پولیس کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ محکمہ مال کے نائب تحصیلدار مدثر نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کی جا رہی ہے، جب کہ لوگوں سے بھی انہیں شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ قصبہ بجبہاڑہ میں گراں فروشی عروج پر ہے۔ Market checking In Bijbehara
انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران کئی دکاندار زائد المیار چیزیں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ سامان کو پٹری پر لگاتے ہیں، جس سے لوگوں کے آمدورفت میں دقتیں پیش آتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ عید الفطر کی آمد سے پہلے زائد المیار چیزیں فروخت کرتے ہیں ،ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا۔ جب کہ ماحول کو بچانے کے لیے پالیتھین ضبط کرکے ضائع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر بھی محکمہ مال کے افسران کئی بار ایسی کاروائیاں عمل میں لاتے ہیں، جب کہ آئندہ بھی محکمہ مال کی جانب سے ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی۔