اننت ناگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ بیماروں کی صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کڑی میں آج گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ سے کئی بیمار صحت یاب ہو کر گھروں کی طرف روانہ ہو ئے ہیں۔
مریضوں نے میڈیکل عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی گئی ہے۔ اور انہیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ادھر کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے وہ ہر طرح سے تیار ہیں اور میڈیکل عملہ جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔