اننت ناگ: اڈانی فاؤنڈیشن نے معذور کشمیری کرکٹر عامر حسین لون سے رابطہ قائم کرکے انہیں ان کے سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پہل کرنے کا اعلان کیا۔وہی گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر نے بھی جسمانی طور سے معذور کرکٹر سے ملاقات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔34 سالہ عامر لون کسی عام انسان سے کم نہیں، جنہوں نے کبھی اپنی معذوریت کو اپنے سپنوں پر ہاوی نہیں ہونے دیا، یہی وجہ ہے کہ پیرا کرکٹ ٹیم میں عامر نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کرکے نہ صرف اپنا مقام حاصل کیا، بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بن کر ابھرا ہے۔
بچپن میں ہی عامر نے اپنی دونوں بازوں کھو دئے، لیکن اس وقت فوج نے عامر کے بے بس گھر والوں کی مدد کے لیے سامنے آئے اور بروقت کارروائی سے عامر کی جان بچ گئی۔ عامر نے اپنی زندگی میں کافی محنت کی اور پیرا کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی کے بطور نمائندگی کی۔
-
आमिर की यह भावुक कर देने वाली कहानी अद्भुत है!
— Gautam Adani (@gautam_adani) January 13, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
हम आपकी हिम्मत, खेल के प्रति निष्ठा और विपरीत परिस्थिति में भी कभी ना हार मानने वाले जज्बे को प्रणाम करते हैं।@AdaniFoundation आपसे शीघ्र संपर्क कर इस बेमिसाल सफर में आपका हर संभव सहयोग करेगा।
आपका संघर्ष, हम सबके लिए प्रेरणा है। https://t.co/LdOouyimyK
">आमिर की यह भावुक कर देने वाली कहानी अद्भुत है!
— Gautam Adani (@gautam_adani) January 13, 2024
हम आपकी हिम्मत, खेल के प्रति निष्ठा और विपरीत परिस्थिति में भी कभी ना हार मानने वाले जज्बे को प्रणाम करते हैं।@AdaniFoundation आपसे शीघ्र संपर्क कर इस बेमिसाल सफर में आपका हर संभव सहयोग करेगा।
आपका संघर्ष, हम सबके लिए प्रेरणा है। https://t.co/LdOouyimyKआमिर की यह भावुक कर देने वाली कहानी अद्भुत है!
— Gautam Adani (@gautam_adani) January 13, 2024
हम आपकी हिम्मत, खेल के प्रति निष्ठा और विपरीत परिस्थिति में भी कभी ना हार मानने वाले जज्बे को प्रणाम करते हैं।@AdaniFoundation आपसे शीघ्र संपर्क कर इस बेमिसाल सफर में आपका हर संभव सहयोग करेगा।
आपका संघर्ष, हम सबके लिए प्रेरणा है। https://t.co/LdOouyimyK
حال ہی میں عامر کو ایک ریلٹی شو میں دعوت دی گئی تھی جس میں اس کی حالت زندگی پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح سے عامر نے مشکل حالت کا مقابلہ کرنے کے بعد اپنی منزل کو پایا ہے، جس کو دیکھ کر بالی وڈ اداکار وکی کوشل کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے شو میں اس بات کا اظہار کیا کہ اب عامر کی زندگی پر بالی ووڈ میں ایک فلم فلمائی جائے گی جس میں ان کے کردار کو درشایا جائے گا۔
عامر لون بچپن سے ہی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے بڑے فین رہے ہیں۔ عامر کے مطابق انہوں نے سچن کو دیکھ دیکھ کر کرکٹ سیکھا ہے۔ وہیں مشہور کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے عامر کے حوصلے کو دیکھ کر ان سے ملاقات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب اڈانی فاؤنڈیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جسمانی طور معذور 34 سالہ کشمیری کرکٹر عامر حسین لون سے رابطہ کرے گے اور انہیں ان کے سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- کشمیر: معذور کرکٹر کا بین الاقوامی لیگ میں انتخاب
- بڈگام: عزم محکم ہوتو ہوتی ہیں بلائیں پسپا، معذور کرکٹر کا قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن
واضح رہے کہ 34 سالہ عامر لون واگہامہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بن کر ابھرا ہے، خاص کر ان نوحوانوں کے لئے جنہیں زندگی میں کسی بھی چیز کو پانے کے لئے کافی تقدو کرنی پڑتی ہے۔عامر لون بچپن میں ایک حادثہ کا شکار ہوگیا جب اس نے لکڑی کے کارخانے میں اپنے دونوں بازوں کھو دئے اور تا عمر وہ اپنے بازوؤں سے محروم ہوگیا۔ عامر نے بنا ہاتھوں کے اپنی ہمت اور حوصلے کا سہارا لیکر ایسی تکنیک پیدا کی کہ وہ آج کرکٹ کے میدان میں کسی بھی عام کھلاڑی کی طرح کھیلتا ہے۔ عامر نے اب تک نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: