ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ٹی آئی اننت ناگ امتیاز احمد نے کہا وہ دستاویزات اور ضروری لوازمات کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 کے بارے میں بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی ڈرائیور صاحبان کو بیدار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی صورتحال کے دوران جو اپنے کاغذات رینیو نہیں کر پائے ان کو ستمبر کی پہلی تاریخ تک مہلت دی گئی ہے، تاہم کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کو نظر انداز کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی جاری رہی گی۔ اس سلسلے میں متعدد گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔