ETV Bharat / state

ACB Arrested Assistant Engineer in Pahalgam: رشوت لیتے ہوئے اسسٹنٹ انجینئر گرفتار - Rural Development Engineer arrested

ضلع اننت ناگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے محکمہ دیہی ترقی کے اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سے بی نے انجینئر سے 5 ہزار روپیے بھی برآمد کیے ہے۔ACB Arrested Assistant engineer in Pahalgam

acb-arrests-rdd-assistant-engineer-while-accepting-bribe-in-pahalgam
رشوت لیتے ہوئے اسسٹنٹ انجینئر گرفتار
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 11:03 PM IST

پہلگام: اے سی بی نے جمعہ کت روز محکمہ دیہی ترقی (آر ڈی ڈی) بلاک پہلگام، اننت ناگ کے ایک اسسٹنٹ انجینئر کو ایک لاکھ روپے کے بلوں کی ادائیگی کے لیے 5 ہزار روپے کی رشوت طلب کرنے کے تحت گرفتار کیا ہے۔ACB Arrested Assistant Engineer in Pahalgam

ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں انجینئر بلوں کی ادائیگی کے لیے شکایت کنندگان سے 5 ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہا تھا۔شکایت کنندگان نے الزام لگایا کہ وہ پیشہ سے ٹھیکیدار ہے اور اس نے MGNAREGA اسکیم کے تحت کام کیا ہے جس کی رقم تقریباً ایک لاکھ روپے ہے، لیکن مذکورہ انجینئر 5 ہزار رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا۔

شکایت کی وصولی پر سیکشن 7 پی سی ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر نمبر 05/2022 کے تحت ایک کیس پی ایس اے سی بی اننت ناگ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں:

تفتیش کے دوران اے سی بی نے ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر شکیل احمد ڈار اسسٹنٹ انجینئر محکمہ دیہی ترقی بلاک پہلگام کو شکایت کنندہ سے 5ہزار روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی نے انجینئر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.