نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایف سی سی بجبہاڑہ اور ویری کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کے آرگنائزر فاروق احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں وادی بھر کی 82 ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ اپنی نوعیت کے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں: فوج کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
اس دوران معروف کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ کھلاڑیوں اور کھیل شائقین کی جانب سے اس کوشش کو کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی سود مند قرار دیا گیا۔