موسم سرما شروع ہوتے ہی جنگلی درندوں نے انسانی آبادی کی طرف رخ کرنا شروع کیا ہے،جنوبی ضلع اننت ناگ کے دوردراز پہاڑی علاقہ کوکا گنڈ ویری ناگ میں گذشتہ کئی روز سے جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت دیکھنے کو ملی ہے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔The wildlife department took the wild animals to a safe place
محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی جانوروں کی موجودگی کے باعث گاؤں کے نزدیک پنجرہ نصب کیا جس کی وجہ سے جمعہ کی صبح پنجرے میں بھاری بھرکم ریچھ پھنس گیا ہے۔خبر ہھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوئی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ نے چند روز پہلے بھی اسی علاقہ میں ریچھ کو پکڑا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا تھا۔محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صبح و شام گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنی حفاظت کو یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں:Bear caught in Srinagar سری نگر میں ریچھ اور اس کا بچہ پکڑا گیا