ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive بجبہاڑہ میں 30 کنال ارگیشن لینڈ سمیت 95 کنال سرکاری اراضی بازیاب

اننت ناگ کے بجبہاڑہ تحصیل میں جمعرات کے روز محکمہ مال کی ٹیم نے کم از کم 95 کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کیا ہے۔ وہیں واہگامہ مٹن میں محکمہ آبپاشی نے 30 کنال ارگیشن لینڈ کو لوگوں کے قبضے سے چھڑایا گیا۔

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 9:54 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
بجبہاڑہ میں 30 کنال ارگیشن لینڈ سمیت 95 کنال سرکاری اراضی باز یاب

اننت ناگ:وادی میں سرکاری اراضی بشمول کاہچرائی سے عوام کی بے دخلی کے تحت انہدامی کارروئی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں آج محکمہ مال اور محکمہ ابپاشی کی جانب سے ارگیشن لینڈ کو لوگوں کے قبضے سے چھڑایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار بجبہاڑہ غلام رسول بٹ کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے جمعرات کے روز بجبہاڑہ میں 95 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کو چھڑانے میں کامیابی حاصل کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق جبلی پورہ بجبہاڑہ میں 18کنال ، آرونی میں 35کنال اور دوپت یار میں 11کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا کہ اگرچہ کئی مقامات پر لوگوں نے سرکاری لینڈ پر رہائشی مکان بھی تعمیر کئے ہیں تاہم اُن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گا- وہیں محکمہ ابپاشی نے واہگامہ بجبہاڑہ میں 30 کنال ارگیشن لینڈ کو لوگوں کے قبضے سے چھڑایا۔وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ محکمہ کو مزکورہ نہر بازیاب کرنی مطلوب ہے،تو انہیں چاہئے کہ وہ اول سے اخر تک مزکورہ علاقہ میں نہر کی بازیابی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا محکمہ ابپاشی نے آج صبح یہ کارروائی ایک مخصوص جگہ پر انجام دی، جو کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ مال اور محکمہ ابپاشی کسی اثر و رسوخ رکھنے والے شخص کے کہنے پر ایسی کارروائی انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بغیر کسی شخص کا نام لئے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ محکمے نہر کے نام پر سڑک تعمیر کرنے جا رہے ہیں،جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Eviction Drive عآپ کا سرینگر میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج

وہیں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوں انجینئر گوہر احمد نے کہا کہ نہر کو بازیاب کرنے میں ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بلکہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ مذکورہ علاقہ میں آبپاشی کی نہر کو بازیاب کرایا جائے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی اضلاع میں سرکاری اراضی کو واپس چھڑانے کی خاطر مہم شروع کی اور ابتک ہزاروں کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کیا کہ اس مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف چلائی جارہی انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.