ETV Bharat / state

Tourists Rescued قاضی گنڈ میں درماندہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا - قاضی گنڈ میں سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا

انتظامیہ نے قاضی گنڈ علاقے میں پرانی جواہر ٹنل کے نزدیک تازہ برف باری کے باعث پھنسے 8 سیاحوں سمیت 10 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا۔ واضح رہے کہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔

8-tourists-among-10-standard-at-b-top-in-qazigund-rescued
Etv Bharat قاضی گنڈ میں درماندہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا
author img

By

Published : May 8, 2023, 5:25 PM IST

قاضی گنڈ میں درماندہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

قاضی گنڈ: بھاری بارشوں اور برف باری کی وجہ سے قاضی گنڈ کے پرانی ٹنل کے پاس 8 سیاحوں سمیت کم از کم 10 لوگ اس وقت پھنس گئے جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ایس ڈی ایم ڈورو غلام رسول وانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ غیر متوقع برف باری کی وجہ سے سیاح سرنگ کے قریب پھنس گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاح ٹنل کے پاس پھنس گئے ہیں۔ ان میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے 8 سیاح، گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا مددگار شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں بچانے کے لیے ایک ٹیم روانہ کی تھی جس کے بعد ٹیم نے تمام پھنسے سیاحوں اور گاڑی ڈرائیور کو بچھا کر قاضی گنڈ پہنچایا۔

واضح رہے کہ کشمیر میں پیر کے روز بالائی علاقوں میں برف بارہ ہوئی جب کہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہے۔ اس پیچ وادی میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے خراب موسمی حالات کے درمیان کوکرناگ علاقے کے مارگن ٹاپ پر اپنے مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے تقریباً 20 کنبوں کو ریسکو کرکے محفوط مقام پر منتقل کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم 9 مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 مئی کو بھی دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 15 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Sinthan top Road closed سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند
محکم موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 49.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو جہاں 29 مئی سال 2010 میں 59.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10.8 ملی میٹر جبکہ پہلگام میں 15.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔کپواڑہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.2 ملی میٹر جبکہ بانیہال میں 40.2 ملی میٹر اور کو کرناگ میں 62.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.