جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں آج شام کو ایک ریچھ کے حملہ سے 58 سالہ خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ خاتون کو علاج و معالجہ کے لیے پی ایچ سی مٹن پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کردیا گیا۔
زخمی خاتون کی شناخت عبدالحمید حجام کی اہلیہ نسیمہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق نسیمہ بیگم اپنے باغیچےمیں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اسی وقت ریچھ نے ان پر حملہ کردیا، خاتون کی چیخ سن کر مقامی لوگوں نے خاتون کو بچانے میں کامیاب ہوگئے اور ریچھ بالائی حصے کی طرف بھاگ گیا۔