ETV Bharat / state

Land Cases Approved In Anantnag اننت ناگ میں اراضی منتقلی کے  50 کیسز منظور - اراضی منتقلی کیسز اننت ناگ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں اراضی کے استعمال میں تبدیلی سی ایل یو(چینج ان لینڈ یُوز) کی درخواستوں کو منظوری دینے کے لیے میٹنگ کی صدرات کی۔ ڈی سی نے کہا کہ سی ایل یُو (چینج ان لینڈ یُوز) پالیسی عوام کے لیے فائدہ مند ہے اور لوگ اپنی اراضی کو موثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔Land Cases Approved In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 9:43 PM IST

اننت ناگ: ڈی سی آفس کمپلیکس میں اراضی کے استعمال میں تبدیلی، سی ایل یو، (چینج ان لینڈ یُوز) کی درخواستوں کو منظوری دینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔CLU application approved In Anantnag

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اننت ناگ، شعیب نور نے آن لائن موصول ہونے والی درخواستیں پیش کیں۔ مختلف محکموں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کیسوں کی بنیاد پر بات چیت کی گئی۔

محکمہ مال، دیہی ترقی، پولوشن کنٹرول بورڈ، جل شکتی، آر اینڈ بی، زراعت، صنعت و دیگر کئی محکمہ جات کے نمائندوں نے کیسوں پر اپنے تاثرات بیان کئے۔ تمام متعلقہ محکموں کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے بعد 50 کیسز کو منظوری دی گئی۔

ڈاکٹر بشارت نے عہدیداروں کو تاکید کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقدمات کی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی درخواست کو مقررہ وقت میں نمٹا دیا جائے۔

مزید پڑھیں: Surprise Visit DH Anantnag ڈی سی اننت ناگ نے رات میں اچانک ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

انہوں نے کہا کہ سی ایل یُو پالیسی عوام کے لیے فائدہ مند ہے اور لوگ اپنی اراضی کو موثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ وہیں آن لائن عمل سے دفتری طوالت سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا ۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم ڈورو، کوکرناگ، بجبہاڑہ، اے سی آر، اے سی ڈی، ایس ای آر اینڈ بی، ایس ای جل شکتی، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی اور جل شکتی، چیف ایگریکلچر افسر ، تحصیلدار اننت ناگ، بیجبہاڑہ، اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.