ETV Bharat / state

Deepu Murder Case اننت ناگ پولیس نے دیپو قتل معاملے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا - دیپو قتل معاملہ میں ملوث پانچ افراد

اننت ناگ پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ 18 روز قبل اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں ادھم پور کے مزدور دیپک کمار کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث جیش محمد کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

اننت ناگ پولیس نے دیپو قتل معاملے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 6:40 PM IST

اننت ناگ پولیس نے دیپو قتل معاملے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دیپو کمار قتل معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک اہم پیش رفت میں پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 18 روز قبل جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں ادھم پور کے مزدور دیپک کمار کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث جیش محمد کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ (آئی پی ایس) نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 مئی کی شام اسکوٹی پر سوار نا معلوم بندوق برداروں نے جی ایم سی اننت ناگ کے قریب ایموزمنٹ پارک کے باہر دیپک کمار نام کے ایک شخص پر فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہلاک کر دیا، اگرچہ اسے جی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ کے بعد بندوق بردار موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ، پولیس نے سیکشن 7/27 I.A ایکٹ، 302 IPC 16,18,20,39 ULAP ایکٹ کے تحت مقدمہ (FIR NO 171/2023) درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 مئی کو ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی اور بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی۔ اس واردات میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے ثبوت اکٹھے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دیوا کالونی سے دو افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں شیر پورہ دیوا کالونی کے سحران بشیر نداف اور شیر پورہ نیو کالونی کے عُبید نذیر لائگرو شامل ہیں۔ جی ایم سی-اننت ناگ کے قریب دیوا کالونی سے ان دو افراد کے لاپتہ ہونے پر بھی تحقیقاتی ٹیم نے غور کیا اور تکنیکی اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کی وجہ سے تحقیقاتی ٹیم کیس کی تہہ تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 6 جون کو سمتھن تلکھن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کے انکشاف سے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی اور اس جرم میں ملوث ملزمان کی شناخت ہو گئی، جس کے بعد جرم میں استعمال کی جانے والی اسکوٹی سمیٹ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں گولہ بارود ضبط کیا گیا اور جیس محمد تنظیم سے وابستہ دو اہم ملزمین کو گرفتار کیا گیا، جو اس جرم میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش سے مزید ملزمان کی شناخت ہوئی جنہوں نے شریک ملزمان کے ساتھ "لاجسٹک سپورٹ'' فراہم کی اور مجرمانہ سازش رچی اس کے بعد مزید تین اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین پاکستان کے جیش محمد کے ایف ایف کے ہینڈلر خالد کامران نام کے ہینڈلر سے رابطے میں تھے اور اس کے حکم پر یہ واقعہ انجام دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ معاملہ حل ہونے کے بعد پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے اور بڑے حملوں کو روکنے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے جو ان ہائی بریڈ ملیٹنٹز کو سرحد پار کے ہینڈلر کے ذریعے کئی بڑی واردات کو انجام دینے کا کام سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in Anantnag اننت ناگ میں دیپک کمار کے قتل سے اہل خانہ کا رو روکر برا حال

گرفتار ملزمان کی شناخت سہران بشیر نداف، عبید نذیر لائگرو، عمر امین ٹھوکر ساکنہ واگہامہ اننت ناگ، شبیر بٹ ساکنہ وچی شوپیاں اور ناصر فاروق شاہ ساکنہ وانٹنگ محلہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے ایک اے کے 47، اس کا ایک میگزین اور 40 راؤنڈز کے علاوہ دو پستول، ان کے میگزین، سات راؤنڈز، خالی کارتوس، تین دستی بم، سات موبائل فون اور اسکوٹی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.