ETV Bharat / state

اننت ناگ: کمسن بچہ ہلاک

نو پورہ ڈورو اننت ناگ کا رہنے والا تین سال کا لڑکا انظر احمد ولد جھن محمد بٹ ساکنہ نوپورہ ڈورو ایک بیج نگل گیا تھا جو اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔

death
death
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 8:50 AM IST

نو پورہ ڈورو اننت ناگ کا رہنے والا تین سال کا لڑکا انظر احمد ولد جھن محمد بٹ ساکنہ نوپورہ ڈورو ایک بیج نگل گیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا، والدین نے اسے فوری طور پر ڈورو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن اننت ناگ ویری ناگ سڑک پر ٹریفک جام کی وجہ سے وہ اسپتال نہیں پہنچ پائے اور اپنا بیٹا کھو بیٹھے۔

واضح رہے اننت ناگ میں یہ روز کا معمول بن گیا ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روز بہ روز گاڑیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ راستے وہی پرانے ہیں ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ روڈ کو وقت کے ساتھ ساتھ کشادہ کیا جانا چائیے تاکہ عوام کو راحت محسوس ہو۔ٰ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے گذشتہ روز عوامی دربار میں اننت ناگ ویری ناگ سڑک پر مال بردار گاڑیوں کی آمد رفت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا، تاہم حکم نامہ کا اثر زمینی سطح پر دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.