جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک 26 سالہ نوجوان کی دریا میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت یاور احمد نارچور ولد جاوید احمد نارچور ساکنہ اشاجی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ نوجوان بنگی نوگام علاقے میں دریا میں نہارہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔
یاور کے ساتھیوں اور لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ساتھیوں نے مل کر اسے پانی سے باہر نکالا اور ہسپتال لے کر گئے، جہاں ڈاکٹر نے یاور کو مردہ قرار دیا۔
طبی و قانونی لوازمات ادا کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں اکثر لوگوں کے دریا میں ڈوبنے کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں، دراصل بارشوں کے دوران دریا میں پانی زیادہ ہوتا ہے، لوگ عام دنوں کی طرح دریا میں نہانے جاتے ہیں، جہاں وہ حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
وہیں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو بارشوں کے دوران دریا سے دور رکھنے کی کوئی کوشش نہیں کی جاتی ہے، شائد یہی وجہ سے کہ آئے دن دریائوں میں لوگوں کے ڈوبنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔