اننت ناگ: تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ سے کشتواڑ کی طرف جانے والی ایک مسافر بردار گاڑی تیز برفباری کے نتیجے میں رابطہ سڑک سے پھسل گئی۔ گاڑی میں سوار دو افراد پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے کوکرناگ انتظامیہ، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بچاؤ مہم شروع کی۔Non Locals Rescued In Sinthan Top
ذرائع کے مطابق محکمہ مال، این ایچ آئی ڈی سی ایل، اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے گزشتہ شب 3 اور 4 مئی کی درمیانہ رات کو سنتھن ٹاپ کے نزدیک سے دو شہریوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی، جو حالیہ تیز برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔
سنتھن ٹاپ پر پھنسے ہوئے دونوں افراد نے کوکرناگ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات وہ سنتھن ٹاپ پر پہنچے جہاں پہلے سے ہی برفباری ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ برفباری سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی، نتیجتاً گاڑی سڑک سے پھسل گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسی وقت انہوں نے انتظامیہ کو مطلع کیا، جس کے بعد حکام نے مختلف محکموں کے اشتراک سے سنتھن ٹاپ پر ریسکو آپریشن شروع کیا اور ان کی جان بچ گئی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ آنے والے دنوں میں وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔