ETV Bharat / state

پہلگام میں متعدد منشیات فروش گرفتار - 32 منشیات فروشوں

پہلگام میں مختلف ناکوں کے دوران پولیس نے 32 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے تقریبا دو لاکھ 39 ہزارکی رقم برآمد کی۔

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 3:25 PM IST

اننت ناگ پولیس نے جوا اور منشیات فروشی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، پولیس سب ڈویژن پہلگام نے معاشرے میں ہونے والی معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور خاص طور پر سیاحتی مقام پہلگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی۔

ایس ڈی پی او پہلگام شوکت وانی کی نگرانی میں مختلف ناکوں کے دوران پولیس نے 32 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے تقریبا دو لاکھ 39 ہزارکی رقم برآمد کی ۔

پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے مزید دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان سے 30 کلو فکی برآمد ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے پہلگام میں پولیس کی اس کاروائئی کو سراہا اور منشیات کے لعنت اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.