ETV Bharat / state

اننت ناگ: یوم آزادی کی تقریب سادگی سے منائی گئی - نمایاں کارکردگی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی سادگی سے منائی گئی۔

اننت ناگ: یوم آزادی کی تقریب سادگی سے منائی گئی

author img

By

Published : Aug 15, 2020, 2:33 PM IST

ضلع اننت ناگ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی سادگی سے منائی گئی۔

جنوبی کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب کا اہتمام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں کیا گیا جہا پر ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے پرچم لہرایا۔

اننت ناگ: یوم آزادی کی تقریب سادگی سے منائی گئی

اگرچہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار پریڈ کا اہتمام نہیں ہوا اور نہ ہی آج کے پروگرام میں حسب روایت اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ جبکہ پریڈ کی تیاری کر کے آئے ہوئے سیکورٹی دستے مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔

لوگوں کی ایک خاصی تعداد، جس میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، نے اس تقریب میں شرکت کی۔ جبکہ کلچرل پروگراموں میں بھی اسکولی بچوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار تقریب سے دور ہی رکھا گیا تھا۔

ڈی سی اننت ناگ نے اس موقع پر تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات کی جبکہ ضلع میں تعلیمی شرح کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر کورونا کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد اور اسکولی بچوں کو بھی انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.