ETV Bharat / state

اننت ناگ میڈیکل کالج کے شعبہ جراحی کی جانب سے اجلاس - اپڈیٹ آن گیسٹرک کارسیمونیا

ریاست جموں و کشمیر کے میڈیکل کالج اننت ناگ کے شعبہ جراحی (سرجری) کی جانب سے'اپڈیٹ آن گیسٹرک کارسیمونیا'کے موضوع ایک اجلاس انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ میڈیکل کالج کے شعبہ جراحی کی جانب سے اجلاس
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 9:00 PM IST

میڈیکل کالج اننت ناگ کے شعبہ جراحی(سرجری) کی جانب سے کھنہ بل میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے محکمہ صحت کے متعدد افسران کے ساتھ اس اجلاس کا افتتاح کیا۔

اننت ناگ میڈیکل کالج کے شعبہ جراحی کی جانب سے اجلاس

اس موقعہ پر معدے کے سرطان کی جراحی و جدید طرزِ علاج و معالجہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور صحت کے شعبے میں جدید طرز علاج کےلئے ڈاکٹروں کو نئی تحقیقات کے مطالعہ کرنے پر زور دیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے امید ظاہر کی کہ اس مہلک مرض کے تدارک کرنے میں سکمز اور جی ایم سی سرینگر کے ماہرین و پیشہ ور ڈاکٹر جی ایم سی اننت ناگ کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

گیلانی نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ میں جاری تعمیراتی کام میں تیزی لائیں تاکہ مقررہ وقت کے اندر کالج کا کاج شروع کیا جائے۔

اننت ناگ کے ڈی سی نے اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد پر جی ایم سی سرینگر کے پرنسپل اور شعبہ جراحی کی ستائش کی۔

کانفرنس میں وادی کے مختلف سرکاری اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹروں نے بھی تقریریں کی اور کینسر کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس کا مقصد وادی میں خاص کر جنوبی کشمیر میں معدے کے سرطان (کینسر )میں ہو رہے تشویشناک اضافہ کے بارے میں گفت و شنید کرنا تھا۔

اس موقعہ پر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے پرنسپل ڈاکٹر قیصر احمد مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر،میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل شوکت احمد گیلانی،جی ایم سی سرینگر و اننت کے علاوہ سکمز سرینگر ،جے وی سی بمنہ کے سینئر ڈاکٹرز اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.