ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: نیرج چوپڑہ نے تاریخ رقم کی، بھارت کو دلایا پہلا گولڈ میڈل - بھارتی جویلن تھرو پلیئر نیرج چوپڑہ

بھارتی جویلن تھرو پلیئر نیرج چوپڑہ نے بھارت کو پہلا طلائی تمغہ دلایا۔

neeraj chopra
neeraj chopra
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 5:41 PM IST

Updated : Aug 7, 2021, 6:53 PM IST

بھارتی جویلن تھرو پلیئر نیرج چوپڑہ نے بھارت کو پہلا طلائی تمغہ دلایا۔

نیرج نے پہلے راؤنڈ میں 87.03، دوسرے راؤنڈ میں 87.58، تیسرے میں 76.79 جبکہ چوتھے اور پانچویں راؤنڈ میں وہ لائن کے باہر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے پوائنٹس کاؤنٹ نہیں ہوئے۔

نیرج کے تمغہ جیتنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ٹوکیو میں تاریخ رقم ہوئی۔ نیرج چوپڑہ نے آج جو کچھ حاصل کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید لکھا کہ 'نیرج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے قابل ذکر جذبے سے کھیلا اور بے مثال حوصلہ دکھایا۔ گولڈ جیتنے پر مبارکباد۔

جویلن تھرو پلیئر نیرج چوپڑا نے 120 برسوں میں ایتھلیٹکس میں بھارت کو پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلا کر تاریخ رقم کی۔ آزاد بھارت کے لیے یہ پہلا ایتھلیٹکس گولڈ میڈل ہے۔

نیرج چوپڑا نے یہاں اولمپک گیمز 2020 میں 120 برسوں میں ایتھلیٹکس میں بھارت کا پہلا اولمپک طلائی تمغہ جیتا۔

سنہ 1900 پیرس اولمپکس میں نارمن پریچرڈ جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے برٹش انڈیا کی نمائندگی کی تھی، نے بالترتیب 200 میٹر ہرڈلس اور 200 اسپرنٹ میں دو چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

نیرج چوپڑا کی کامیابی کا سفر:

  • 2016: پولینڈ میں منعقدہ آئی اے اے ایف چیمپیئن شپ میں 86.48 میٹر دور بھالا پھینک کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔
  • 2017: نیرج نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 85.23 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
  • 2018: ایشیاڈ میں 88.06 میٹر جیولین پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔
  • 2021: انڈین گراں پری میں نیرج نے 88.07 میٹر کے تھرو سے اپنا ریکارڈ توڑا تھا۔
  • 2021: ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ۔

بھارت کے اسٹار جیولن تھرو نیرج چوپڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

بتادیں کہ نیرج چوپڑہ ہریانہ کے پانی پت ضلع کے کھنڈرا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

اولمپک میچ سے پہلے ای ٹی وی بھارت ہریانہ کی ٹیم نے نیرج چوپڑا کے گھر والوں سے بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کارکردگی پر اعتماد تھا۔

Last Updated : Aug 7, 2021, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.