ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھارت کی معروف خاتون بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے اتوار کے روز ٹوکیو اولمپکس میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔
پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میں گروپ جے کے اپنے پہلے میچ میں اسرائیل کی پولی کارپووا کو شکست دی۔
موجودہ عالمی چمپیئن پی وی سندھو نے 28 منٹ تک چلے اس مقابلے کو7۔21، 10۔21 سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک تیسرا دن: بھارت کے لیے کون پیش کرے گا میڈل کی دعویداری
واضح رہے کہ سنہ 2016 کے ریو اولمپکس میں سندھو نے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ اسپین کی کیرولینا مارین سے ہار گئی تھی۔