ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: بھارتی خواتین ہاکی ٹیم تمغہ سے محروم - بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم

جمعہ کے روز کانسے کے تمغہ کے لیے کھیلے گئے میچ میں ریو اولمپک (Tokyo Olympics) گولڈ میڈلسٹ برطانیہ نے بھارت کو 4-3 سے شکست دے دی۔

Tokyo Olympics: بھارتی خواتین ہاکی ٹیم تمغہ سے محروم

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 11:23 AM IST

بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کا اولمپکس (Tokyo Olympics) میں پہلی بار تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

جمعہ کے روز کانسی تمغہ کے لیے کھیلے گئے میچ میں ریو اولمپک گولڈ میڈلسٹ برطانیہ نے بھارت کو 4-3 سے شکست دے دی۔

اس میچ میں گرجیت کور نے بھارت کے لیے سب سے زیادہ دو گول کیے۔ گرجیت (25 ویں اور 26 ویں منٹ) کے علاوہ، وندنا کٹاریہ نے 29 ویں منٹ میں گول کیا۔ برطانیہ کے لیے ایلینا رائر (16 ویں) سارہ رابرٹسن (24 ویں) ، ہولی پیرنے ویب (35 ویں) اور گریس بالسن نے 48 ویں منٹ میں گول کیے۔

مرد زمرے کی ٹیم نے جمعرات کو کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جرمنی کو 5-4 سے شکست دے کر 41 سال بعد اولمپک میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے جمعہ کے روز اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے اور کانسی کے تمغے کے میچ میں ہارنے کے بعد ملک کی خوشی کو دوگنا نہیں کرسکی۔ پھر بھی ٹیم کی تعریف کی جا رہی ہے، اس نے خود کو تمغے کی دوڑ میں شامل کیا ہے۔

برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں بھارتی ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں برطانیہ کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن سویتا پونیا نے شاندار دفاع کے ساتھ گول نہیں ہونے دیا۔ پھر کھیل کے دسویں منٹ میں بھی مخالف ٹیم کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، لیکن اس بار بھارتی دفاع بہت محتاط رہا۔ اس کے بعد برطانیہ نے گول پوسٹ پر دو اٹیک کیے، جسے بھارتی گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔

دوسرے کوارٹر میں گولوں کی بارش ہوئی اور کل پانچ گول ہوئے۔ کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں ایلینا رائر نے عمدہ گول کرکے برطانیہ کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ کھیل کے 19 ویں منٹ میں لال ریم سیامی کے پاس بھارت کو برابری کرنے کا موقع تھا، تاہم گول کیپر میڈی ہینچ نے اس موقع پر شاندار دفاع کیا۔ پھر اگلے ہی منٹ میں بھارتی ٹیم کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن بھارت اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ سارہ رابرٹسن نے کھیل کے 24 ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے برطانیہ کو 2-0 کی برتری دلادی۔

مزید پڑھیں:

Tokyo Olympics: ریسلر بجرنگ پنیا سیمی فائنل میں

2-0 سے پیچھے رہنے کے بعد، بھارتی ٹیم نے شاندار واپسی کی، پانچ منٹ کے اندر تین گول کیے۔ کھیل کے 25 ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا، جس پر ڈریگ فلکر گرجیت کور نے گول کر کے بھارت کا کھاتہ کھولا۔ اگلے ہی منٹ میں بھارت کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا۔ اس بار بھی گرجیت کور نے ایک شاندار ڈریگ فلک بناکر بھارت کو 2-2 سے ڈرا کرادیا۔ اس کے بعد کھیل کے 29 ویں منٹ میں وندنا کٹاریہ نے شاندار فیلڈ گول کرکے بھارت کو 3-2 سے آگے کر دیا۔

برطانیہ نے تیسری کوارٹر میں بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ اس کوارٹر کے پانچویں منٹ میں کپتان ہولی پیرنے ویب نے فیلڈ گول کر کے برطانیہ کو 3-3 کی برابری پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم کو لگاتار دو پنالٹی کارنر ملے، لیکن بھارت وہ گول نہیں کر سکا۔

چوتھے کوارٹر کے آغاز پر برطانیہ کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن بھارتی کھلاڑی نے موقع کو ناکام بنا دیا۔ کھیل کے 48 ویں منٹ میں گریس بالسن نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو 4-3 سے آگے کر دیا۔ کھیل کے 52 ویں منٹ میں بھارتی ٹیم کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن ٹیم اس بہترین موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ اس کے بعد بھارت نے برابر کرنے کی کوشش کی، لیکن برطانیہ کے دفاع نے بھارت کو گول کرنے کی اجازت نہیں دی۔

بھارتی خواتین ٹیم کو گروپ اے میں ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گروپ بی میں آسٹریلیا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، جاپان، چین اور اسپین کی ٹیمیں شامل تھیں۔ تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلیں اور دونوں گروپوں کی ٹاپ چار ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں۔ بھارت اپنے گروپ میں دو جیت اور تین ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

ٹوکیو میں ویمن ٹیم کی مہم کا آغاز نیدرلینڈ، جرمنی اور دفاعی چیمپئن برطانیہ سے مسلسل تین شکستوں سے ہوا، لیکن بھارتی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 4-3 سے شکست دے کر شاندار واپسی کی۔

پول اے کے آخری میچ میں برطانیہ سے آئرلینڈ کے 2-0 سے شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم کی جگہ یقینی ہوئی۔ پھر کوارٹر فائنل میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تاہم سیمی فائنل میں بھارت ارجنٹائن سے 2-1 سے ہار گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.