ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: منیکا بترا تیسرے راؤنڈ میں داخل - مارگریٹا پیسوتسکا

بھارتی ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے یوکرین کی مارگریٹا پیسوتسکا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

منیکا بترا تیسرے راؤنڈ میں
منیکا بترا تیسرے راؤنڈ میں
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 3:50 PM IST

اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نہایت ہی دلچسپ مقابلے میں یوکرین کی مارگریٹا پیسوتسکا کے خلاف جیت حاصل کی۔ اس دوران ان کی اسکور لائن 11-4، 11-4، 7-11، 10-12، 11-8، 5-11، اور 5-11 رہی۔

میچ میں دو سیٹ میں پیچھے چل رہی منیکا بترا نے اگلے دو سیٹس جیت کر نقصان کی بھرپائی کی لیکن پانچویں سیٹ میں انہیں ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی تاہم انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل دو سیٹس میں جیت حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں قدم رکھا۔

اس سے قبل منیکا نے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں برطانوی کھلاڑی کو 0-4 ست شکست دی تھی یہ میچ تقریباً نصف گھنٹے تک چلا تھا جس میں منیکا نے 7-11، 10-11، 10-11 اور 9-11 سے جیت درج کی تھی۔

تاہم خواتین مکسڈ ڈبلز میں منیکا اور ان کی جوڑی دار پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی تھی لیکن سنگلز میں جیت حاصل کرکے انہوں نے اس کی بھرپائی کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.