ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک چھٹا دن: بھارتی کھلاڑیوں کا شیڈول - Olympic updates

لگاتار بھارتی کھلاڑیوں کی شکست کی خبروں کے ساتھ میڈل کی امیدیں بھی معدوم ہوتی جارہی ہیں اس لیے اب سبھی دعا کر رہے ہیں کہ ٹوکیو اولمپک کے چھٹے دن بھارت کو میڈل ملے۔

India's schedule for the 6th day
India's schedule for the 6th day
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 10:24 PM IST

ٹوکیو اولمپک میں ابھی تک بھارت کو محض ایک ہی میڈل ملا ہے جبکہ منگل کو یعنی اولمپک کے پانچویں دن بھارتی مَردوں کی ہاکی ٹیم اور باکسر لولینا کی کارکردگی عمدہ رہی۔

دوسری جانب بھارت کو ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیلوں کا یہ مہاکمبھ اب چھٹے روز میں داخل ہوگا اور بھارتیوں کو امید ہے کہ نئے دن کا سورج ان کے لیے میڈل کی خوشخبری لے کر آئے۔

ٹوکیو اولمپکس کے پانچویں روز بھی بھارت کی جھولی میں دوسرا تمغہ نہیں آیا۔ ابھی تک محض میرابائی چانو کے میڈل پر ہی بھارت کو اکتفا کرنا پڑ رہا ہے۔

لگاتار بھارتی کھلاڑیوں کی شکست کی خبروں کے ساتھ بھارت کی میڈل کی امیدیں بھی معدوم ہوتی جارہی ہیں اس لیے اب سبھی دعا کر رہے ہیں کہ ٹوکیو اولمپک کے چھٹے دن بھارت کو میڈل ملے۔

پانچویں دن مَرد ہاکی ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو 0-3 سے شکست دے کر ایک امید جگائی اور اب سب کی نگاہیں اولمپکس کے چھٹے دن پر ہے جہاں پی وی سندھو اور دیپیکا کماری سِنگلز مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک ہاکی: بھارت نے اسپین کو شکست دی

بھارتی تیرانداز ٹوکیو اولمپک میں ٹیم ایونٹ مقابلوں سے باہر ہونے کی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بدھ (28 جولائی) کو سِنگلز مقابلوں میں سخت چیلینجز کا سامنا کریں گے۔

واضح رہے کہ میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا ہے تاہم اس کے بعد سے بھارتی ٹیم اور کھلاڑیوں کو مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بدھ کے روز ایک بار پھر نئی امیدوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

  • ٹوکیو اولمپکس کے چھٹے دن بھارت کا شیڈول:
  • ہاکی:

بھارت بمقابلہ برطانیہ (خواتین پول اے میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 30 منٹ پر) ٹوکیو اولمپکس کے پول اے میچ میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو جرمنی کے خلاف کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رانی رامپال کی قیادت میں ٹوکیو میں بھارتی ٹیم کی یہ لگاتار دوسری شکست تھی۔

  • بیڈمنٹن:

پی وی سندھو(خواتین سِنگلز گروپ مرحلہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ): ٹوکیو میں اس 26 سالہ کھلاڑی کو بھارت کی سب سے بڑی طلائی تمغے کی امید سمجھا جارہا ہے۔ پانچ سال پہلے تک سندھو کو تمغے کا دعویدار نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا تھا۔

بی سائی پرینت: مینز سِنگلز گروپ مرحلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے۔

  • تیر اندازی (سِنگلز مقابلہ):

ترون دیپ رائے، مینز فائنل 32، بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 31 منٹ

پروین جادھو: مَرد فائنل 32 میچ، بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کر 30 منٹ پر۔

دیپیکا کماری: خواتین کی فائنل 32 مرحلہ، بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 14 منٹ پر

  • روئنگ:

ارجن لال اور اروند سنگھ، مینز ڈبل اسکلز سیمی فائنل اے/بی بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بجے۔

  • سیلنگ:

کے سی گنپتی اور ورون ٹھککر، مینز اسکف 49 ای آر بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 35 منٹ پر

  • باکسنگ:

پوجا رانی، خواتین 75 کلوگرام کٹیگری، فائنل 16 مرحلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 33 منٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.