ETV Bharat / sports

شائقین کے بغیر مقررہ وقت پر یوایس اوپن کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:50 PM IST

سال کے آخری گرینڈ سلیم 'یو ایس اوپن' کا انعقاد اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔

us open
us open

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے یہ اطلاع دی کہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا تا ہم اس دوران اسٹیڈیم میں شائقین نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق ہوگا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی نہیں ہوگی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے۔

شائقین کے بغیر یو ایس اوپن کا انعقاد
شائقین کے بغیر یو ایس اوپن کا انعقاد

واضح رہے کہ یوایس اوپن 31 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ جبکہ پوری دنیا میں مارچ مہینے سے ٹینس سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں حالانکہ حال ہی میں بلغراد میں چیریٹی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جسے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے منعقد کیا تھا۔

مئی میں ہونے والا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرینچ اوپن ستمبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ تیسرا گرینڈ سلیم ومبلڈن دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.