ETV Bharat / sports

US Open 2021: عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور - یو ایس اوپن کے فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست

روس کے ڈینیئل میدویدیف نے یو ایس اوپن کے سنگل مینز فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دی۔ میدویدیف نے اپنے حریف کو لگاتار تین سیٹ میں 6-4 ، 6-4 ، 6-4 سے شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ہے۔

daniil medvedev
روس کے ڈینیل میدویدیف
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 7:30 AM IST

Updated : Sep 13, 2021, 11:30 AM IST

یو ایس اوپن کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ٹو روس کے ڈینیئل میدویدیف نے عالمی نبر ون سربیائی نوواک جوکووچ کو شکست دے کر نا صرف اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے بلکہ اپنے حریف کا سب سے زیادہ 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا ہے۔

عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور

25 سالہ میدویدیف نے 34 سالہ نواک جوکو وچ کو لگاتار تین سیٹ میں 6-4 ، 6-4 ، 6-4 سے شکست دی، اس سے قبل ڈینیئل میدویدیف اس سال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہار گئے تھے اور 2019 یو ایس اوپن کے فائنل میں نڈال کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔

وہیں دوسری جانب عالمی نمبر ون جوکووچ اپنے کلینڈر سال میں آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اور وہ ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم مینز ٹائٹل کا خواب دیکھ رہے تھے۔ جس پر جوکووچ نے کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کی "سب سے بڑی کامیابی" ہوگی۔

اگر جوکووچ یہ ٹائٹل جیت جاتے تو وہ مردوں میں سب سے زیادہ سنگلز گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑی بن جاتے، لیکن نوواک جوکووچ کا یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔

فی الحال وہ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے ساتھ مشترکہ طور پر 20-20 گرینڈ سلیم جیتنے والوں کے ساتھ ہے۔

یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ڈینیئل میدیودیف نے کہا "میں اپنی ٹیم اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں مجھے دیکھ رہے ہیں۔ میرے والدین، ​​میرا خاندان، میری بہنیں، میرے کچھ دوست بھی یہاں ہیں، آپ تمام لوگوں کا شکریہ کیونکہ گرینڈ سلیم جیتنا آسان سفر نہیں ہوتا ہے۔ میں اس سفر کے لیے آپ کے تعاون پر بہت شکر گزار ہوں۔"

daniil medvedev
روس کے ڈینیل میدویدیف

US Open: ایما ریڈوکانو نے یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کی

وہیں میدویدیف کو مخاطب کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا: "اگر کوئی ہے جو ابھی گرینڈ سلیم ٹائٹل کا مستحق ہے تو وہ آپ ہیں۔ بہت خوب، مجھے یقین ہے آپ مزید کئی ٹائٹل جیتنے والے ہیں۔"

اس کے بعد جوکوچ نے شائقین سے مخاطب ہوکر کہا "اگرچہ میں نے میچ نہیں جیتا لیکن میں بہت خوش نصیب کھلاڑی ہوں کیونکہ آپ لوگوں نے مجھے کورٹ میں اسپیشل بنا دیا۔ "آپ لوگوں نے مجھے جذباتی کردیا۔ میں نے نیویارک میں کبھی بھی ایسا محسوس نہیں کیا۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔ آئی لو یو"

دراصل میدویدیف کے خلاف فائنل میچ میں 20 مرتبہ کے سربین گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ کو کورٹ میں شائقین کی زبردست پشت پناہی حاصل تھی۔

تیسرے سیٹ میں جب 5-4 سے جوکووچ پیچھے ہو رہے تھے اور میچ ہارنے کے دہانے پر تھے اس کے باوجود بھی شائقین نے جوکووچ کی مزید حمایت کی اور اس کی وجہ سے وہ میچ کے دوران ہی جزباتی ہوگئے تھے۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.