نیویارک میں کھیلے جانےوالے یوایس اوپن ٹینس مینز کے فائنل میں کل پانچ سیٹ کھیلے گئے۔
نڈال نے یو ایس اوپن کے فائنل مقابلہ میں چار گھنٹے 51 منٹ کے سخت جدوجہد کے بعد اتوار کی رات مدیدیو کو شکست دی۔پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلہ میں نڈال نے مدیدیو کو 7-5، 6-3، 5-7، 4-6 اور 6-4 سے شکست دی۔
33سالہ رافیل نڈال کا یہ چوتھا امریکی اوپن خطاب ہے، نڈال اب سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم کی برابری کرنے سے صرف ایک گرینڈ سلیم پیچھے ہیں۔