ETV Bharat / sports

'پابندیوں کے ساتھ یو ایس اوپن میں شرکت ممکن نہیں'

سربیا کے نوواک جوکووچ کا خیال ہے کہ ان کے لئے کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کے ساتھ سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں شرکت کرنا ناممکن ہے۔

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 10:57 PM IST

'پابندیوں کے ساتھ یو ایس اوپن میں شرکت ممکن نہیں'
'پابندیوں کے ساتھ یو ایس اوپن میں شرکت ممکن نہیں'

کورونا وائرس نے ٹینس کی سرگرمیاں ٹھپ کررکھی ہیں لیکن یو ایس اوپن کے انعقاد کا امکان ہے۔ یو ایس اوپن کا انعقاد نیویارک میں ہونا ہے جس میں سب سے زیادہ کورونا کیس پائے گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سکیورٹی کے پیش نظر کچھ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اور اسپین کے رافیل ندال نے بھی یو ایس اوپن میں کھیل کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

تین بار کے یو ایس اوپن کے فاتح جوکووچ نے کھلاڑیوں کے لئے کچھ پابندیوں کو ناممکن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوائی اڈے پر ہوٹل میں سونا ہوگا اور ہفتے میں دو یا تین بار ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہم صرف ایک شخص کو مدد کیلئے لاسکتے ہیں جو ناممکن ہے۔

جوکووچ نے کہا کہ میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کوچ ، فٹنس ٹرینر اور فزیو کی ضرورت ہے۔ ان کی تجویز واقعی مشکل ہے لیکن میرے خیال میں منتظمین اقتصادی نقطہ نظر کی وجہ سے اس کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

33 سالہ سربین کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کل میں نے ورلڈ ٹینس سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں سے بات کی اور انہوں نے سیشن شروع کرنے کی بات کی۔ زیادہ تر لوگ یو ایس اوپن کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے تھے جو اگست کے آخر میں ہونا ہے لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ یہ منعقد ہوگا یا نہیں۔ انہوں نے ہمیں جو قواعد بتائے ہیں وہ واقعی عجیب ہیں۔

قبل ازیں آسٹریلیائی ٹیم کی ٹینس کی دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ایشلے بارٹی نے کہا تھا کہ وہ کورونا کے حالات کا جائزہ لینے اور ڈبلیو ٹی اے کے مشورے کے بعد یو ایس اوپن میں شرکت کرنے کےبارے میں فیصلہ کریں گی۔ بارٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ اسپورٹ عملے کی سفری چھوٹ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو 14 دن کے قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ قاعدہ معاون عملے پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔

دوسری جانب ندال نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں وہ یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ ندال نے کہا کہ اگر آپ اب مجھ سے پوچھیں کہ کیا میں موجودہ وقت میں یو ایس اوپن میں شرکت کے لئے نیویارک کا سفر کروں گا ، تو میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اگلے چند مہینوں میں ہو سکتا ہے میں جاؤں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.