ETV Bharat / sports

یو ایس اوپن 2020: مینس سنگل میں بھارت کا سفر ختم - یو ایس اوپن

سمت ناگل کا سفر یو ایس اوپن 2020 میں ختم ہوگیا ہے۔ دوسرے دور میں انہیں ڈومینیک تھیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مینس سنگل میں بھارت کا سفر ختم
مینس سنگل میں بھارت کا سفر ختم
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 10:12 AM IST

یو ایس اوپن کے مینس سنگلز کے دوسرے دور میں بھارت کے نوجوان کھلاڑی سمت ناگل کو آسٹریلیا کے ڈومینیک تھیم نے شکست دے دی۔

جمعرات کو ہوئے دوسرے دور کے میچ میں آسٹریلیائی کھلاڑی تھیم نے ناگل کو 3-6، 3-6، 2-6 کے ساتھ شکست دے کر اپنی 27 ویں یوم پیدائش منائی۔

برتھ ڈے بوائے ڈومینک نے ناگل کو شکست دے کر تیسرے دور میں جگہ بنالی ہے۔

مینس سنگل میں بھارت کا سفر ختم
مینس سنگل میں بھارت کا سفر ختم

واضح رہے کہ سمت ناگل نے پہلے سیٹ میں تھیم کو چیلنج کیا لیکن ناگل تھیم کے تجربے کے سامنے ٹک نہیں سکے۔میچ جیتنے کے بعد ڈومینیک نے کہا کہ یوم پیدائش والے دن میچ جیتنے ست بہتر میرے لیے کچھ نہیں ہوسکتا ۔

منگل کو بھارت کے نوجوان کھلاڑی سمت ناگل نے شاندار جیت درج کی تھی اور اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے دوسرے دور میں جگہ بنائی تھی، اسی کے ساتھ سمت ناگل سات سال بعد کسی بھی گرینڈ سلم میں سنگلس میچ جیتنے والے پہلے بھارتی بنے۔

یو ایس اوپن کے پہلے دور میں سمت نے امریکہ کے بریڈلی کلین کو شکست دی تھی۔ سمت نے اپنے مدمقابل بریڈلی سے پہلے دور کا مقابلہ 1-6، 3-6، 6-3،1-6 سے جیتا تھا۔انہوں نے شروعاتی دونوں سیٹ اپنے نام کیے، لیکن تیسرے سیٹ میں بریڈلی نے 3-6 سے واپسی کی، پھر چوتھے سیٹ میں سمت نے کوئی غلطی نہیں کی اور 1-6 سے سیٹ جیت کر اگلے دور میں جگہ بنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.