ETV Bharat / sports

وزارت اسپورٹ نے ثانیہ کے بیٹے کے لیے ایم ای اے سے رجوع کیا - ثانیہ کے بیٹے کو یوکے کا ایزا نہیں ملا

ثانیہ مرزا کو یوکے ویزا تو دے دیا گیا ہے لیکن ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کے بیٹے اور کیئرٹیکر کو موجودہ سفری پابندیوں کی وجہ سے یو کے کا ویزا نہیں ملا ہے۔

Tennis star Sania Mirza with her son Azhan
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ
author img

By

Published : May 20, 2021, 2:13 AM IST

ٹوکیو اولمپکس سے قبل متعدد ٹورنامنٹ کی خاطر انگلینڈ روانہ ہونے کے لیے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے دو سالہ بیٹے کو ویزا نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے وزارت اسپورٹ نے وزارت خارجہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

ثانیہ مرزا کے مقابلے کا شیڈول نوٹنگھم اوپن (6 جون سے)، برمنگھم اوپن (14 جون سے) ، ایسٹبرن اوپن (20 جون سے) اور ومبلڈن (28 جون سے) شروع ہے۔

ثانیہ، جو وزارت کھیل کے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کا حصہ ہیں، نے اپنے بیٹے اور نگراں کے ویزے میں مدد کے لیے وزارت سے رجوع کیا ہے۔

ثانیہ نے بتایا کہ جب وہ ایک مہینہ کا سفر کرتی ہیں تو وہ ایک دو سال کے بچے کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتیں۔

وزارت اسپورٹ کے مطابق "وزارت کھیل کے ذریعہ یہ درخواست فوری طور پر لے لی گئی ہے اور ایم ای اے کو پہلے ہی ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لندن میں ہندوستانی سفارتخانے کے توسط سے یہ معاملہ برطانیہ میں اٹھائیں۔"

وزیر کھیل کیرن رجیجو نے کہا ، "میں نے اس درخواست کی منظوری دے دی ہے اور وزارت کھیل کے عہدیداروں نے یہ عمل ایم ای اے کے ساتھ شروع کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ کی حکومت اس معاملے میں میرٹ دیکھ لے گی اور بچے کو ثانیہ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دے گی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.