ETV Bharat / sports

ٹینس کوچز کیلئے ایجوکیشن ویبینار کا انعقاد

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے مشترکہ طور پر ہندستانی ٹینس کوچز کے لئے 'ایجوکیشن ویینار فار كوچز'منعقد کریں گے جو 27 اپریل سے نو مئی تک چلے گا۔

ٹینس کوچز کیلئے ایجوکیشن ویبینار کا انعقاد
ٹینس کوچز کیلئے ایجوکیشن ویبینار کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 3:50 PM IST

اے آئی ٹی اے کے سیکرٹری جنرل هرنمئے چٹرجی نے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران کوچ کو مصروف رکھنے اور کوچنگ کو بہتر کرنے کے لئے' اے آئی ٹی اے ویبینار 'کا انعقاد کریں گے۔

اس پروگرام میں کل 12 سیشن ہوں گے اور دو ہفتوں تک چلنے والے اس پروگرام میں ٹینس کے کئی ماہر اور ٹرینر شرکت کریں گے۔

اس ویبینار کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران فٹنس کی تربیت، مقصد طے کرنا، حکمت عملی بنانے اور صحیح غذا جیسی چیزیں شامل ہوں گی۔

چٹرجی نے بتایا کہ' اے آئی ٹی اے کوچ ایجوکیشن پروگرام کے ڈائریکٹر سریش سونچلم اور ایڈمنسٹریٹر نر سنگھ پیر 27 اپریل کو ویبینار شروع کریں گے'۔

ویبینار کے دوران منعقد ہونے والے سیشن گیری اوبرائن، بالا چندرن منی کانت، چیلسٹن پنٹو، نندن بل، شائنی چندرن، كولجيت سنگھ، ہیمنت بندرے اور منوج وید خطاب کریں گے۔

ہر سیشن روزانہ صبح دس بجے شروع ہوگا اور 40 منٹ کے دو مراحل میں منعقد کیا جائے گا۔

اے آئی ٹی اے اور سائی کا خیال ہے کہ ویبینار کے انعقاد سے کوچ کو ٹینس کے کھیل کے بارے میں سائنسی اور عام معلومات اور حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.