ETV Bharat / sports

سیمی فائنل میں سرینا اور اوساکا - اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

سیرینا نے 2017 میں ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد سے کوئی گرینڈ سلیم خطاب نہیں جیتا ہے۔ تائیوان کی 35 سالہ کھلاڑی اوساکا پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کوارٹرفائنل میں کھیلی ہیں۔

Serena Williams
سرینا
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:40 PM IST

ریکارڈ برابری کرنے والے 24 ویں گرینڈسلیم خطاب کی تلاش میں مصروف امریکہ کی عظیم کھلاڑی سیرینا ویلیمس اور یو ایس اوپن چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا نے منگل کے روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ سیرینا اور اوساکا سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

دسویں سیڈ سیرینا نے دوسری سیڈ اور دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ایک گھنٹے 21 منٹ تک چلے کوارٹر فائنل میں مسلسل سیٹوں میں چھ۔تین، چھ۔تین سے ہرایا۔ 39 سالہ سیرینا اب بلی جن کنگ کے 24 گرینڈ سلیم خطاب کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے دو جیت دور رہ گئی ہیں۔ تیسری سیڈ اوساکا نے غیرسیڈ کھلاڑی تائیوان کی سیہ سووئی کو صرف 66 منٹ میں چھ۔دو، چھ۔دو سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دی

سرینا نے مقابلے میں 24 ونرس لگائے۔ سیرینا نے 2017 میں ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد سے کوئی گرینڈ سلیم خطاب نہیں جیتا ہے۔ گزشتہ سال سیمی فائنل میں پہنچی اور 2018 کی رنراپ ہالیپ کے پاس سیرینا کے بہترین کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔

اوساکا نے سیہ سووئی کی کمزور سروس کا فائدہ اٹھایا۔ تائیوان کی 35 سالہ کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کوارٹرفائنل میں کھیل رہی تھیں اور اس کا دباؤ ان پر صاف نظر آیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.