ETV Bharat / sports

فرنچ اوپن: رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں داخل، سیمی فائنل میں جوکووچ کے ساتھ مقابلہ کا امکان - فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل

مسلسل چار مرتبہ کے چیمپیئن نڈال کا مقابلہ فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں دسویں نمبر کے ارجنٹائن کے ڈیاگو سوارٹزمین سے ہوگا، انھوں نے جرمنی کی جان لینارڈ اسٹرف کو 7-6 (9) ، 6-4، 7-5 سے شکست دی۔

rafael nadal enters quarterfinals in french open
رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں داخل
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 3:14 PM IST

تیرہ مرتبہ فرنچ اوپن کا خطاب اپنے نام کرنے والے اسپین کے رافیل نڈال فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اپنے کوارٹر فائنل میچ میں جیت درج کرنے کی صورت میں ان کا مقابلہ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک کے کھلاڑی نوواک جوکووچ کے ساتھ ہو سکتا ہے۔

نڈال نے پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے 19 سالہ جینک سینر کو 7-5، 6-3، 6-0 سے شکست دی۔

نڈال 15 ویں بار کوارٹر فائنل میں انٹری کی۔ اب اس کا سامنا سیمی فائنل میں سربیا کے سپر اسٹار جوکووچ سے ہوسکتا ہے ، جو اٹلی کے نوجوان لورینزو موسیٹی کے خلاف پانچ سیٹوں سے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

اٹھارہ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن جوکووچ نے تین گھنٹے 27 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں موسیتی کو 6-7 (7) ، 6-7 (2) ، 6-1، 6-0، 4-0 سے شکست دی۔

اب اس کا مقابلہ اٹلی کے میٹو بیریٹینی سے ہوگا، جسے سوئس اسٹار راجر فیڈرر سے واک اوور ملا تھا۔ فیڈرر صحت کی وجوہات کی بنا پر اتوار کے روز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.