ETV Bharat / sports

رافیل نڈال نے جیت کے ساتھ 35 ویں سالگرہ منائی

کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ، 13 بار عالمی چیمپئن رہ چکے اور دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی 35 ویں سالگرہ فرانس کے رچرڈ گاسکے کولگاتار سیٹوں میں 2-6، 5-7، 0-6 سے شکست دے کر منائی۔

رافیل نڈال نے جیت کے ساتھ 35ویں سالگرہ منائی

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:43 PM IST

فرانس کے رچرڈ گاسکے کو ہرا کر رافیل نڈال سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے تیسرے دور میں پہنچ گئے۔

نڈال نے اس جیت سے گاسکو کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 0-17 کر لیا ہے۔ گاسکے کی شکست کے بعد اب کوئی فرانسیسی کھلاڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راونڈ میں مقابلہ کرنے کے لیے نہیں رہ گیا ہے۔

چار بار چیمپئن رہ چکے نڈال نے پہلے سیٹ میں اپنی کلاس دکھاتے ہوئے گاسکے کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ گاسکے نے دوسرے سیٹ میں اپنے کھیل میں بہتری کی اورنڈال کے سامنے چیلنج پیش کیا، گاسکے نے میچ میں اپنا پہلا بریک حاصل کرکے اسکورکو 5-3 کر دیا۔ لیکن نڈال نے 12ویں گیم میں فور ہینڈ ونرز لگاتے ہوئے گاسکے کی سروس بریک کرکے دوسراسیٹ 5-7 سے جیت لیا۔

تیسری سیڈ کے کھلاڑی نے تیسرے سیٹ میں اپنا دبدبہ دکھایا اورمیچ کے آخری چار گیم لگاتار جیت کر میچ دوگھنٹے 16 منٹ میں نمٹا دیا۔

تیسرے راونڈ میں نڈال کا مقابلہ برطانیہ کے کیمرون نوری سے ہوگا، جنہوں نے ہیرس کو 2-6، 3-6، 3-6، 6-4 سے شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.