پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون کے گروپ ایک مقابلہ گراس کورٹ پر اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس كمپلیكس میں کھیلا جائے گا۔
حال میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بھارت پر بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کرنے سے متعلق عائد پابندی ہٹائی ہے۔
دراصل اس برس کے اوائل میں دہلی میں شوٹنگ عالمی کپ منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کے دو نشانے بازو ں کو حصہ لینے کے لیے بھارتی حکومت نے ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا، اس پر آئی او سی نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے بھارت سے بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی چھین لی تھی۔