ETV Bharat / sports

جوکووچ اور راونک میں خطابی جنگ - ویسٹرن اینڈ ساؤدرن ٹینس ٹورنامنٹ

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اسپین کے روبرٹو بتسٹا کو ویسٹرن اینڈ ساؤدرن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں4-6، 6-4، 7-6 (0) سے شکست فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ کینیڈا کے میلوس راونک سے ہوگا۔

tennis
tennis
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 9:29 PM IST

نوواک جوکووچ گردن میں درد اور ایک سیٹ میں پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے جیت درج کی۔ 17 بار کے گرینڈ سلیم فاتح جوکووچ گردن کے درد میں مبتلا تھے اور دوسرے سیٹ کے دوران انہیں فیزیو کی مدد لینا پڑی۔

انہوں نے میچ میں 14 ایس لگائے اور رواں سال ان کا ناقابل شکست سلسلہ ریکارڈ 22-0 تک پہنچ گیا۔

اب جوکووچ کا مقابلہ فائنل میں راونک سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر چھ اسٹیفانوس سیسپاس کو 7-6 (5) ، 6-3 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ راونک نے میچ میں 12 ایس لگائے اور اپنے 22 ویں فائنل میں داخل ہوئے۔

جوکووچ اس سے قبل 10 بار کینیڈا کے کھلاڑی سے کھیل چکے ہیں اور وہ تمام میچ جیتے ہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں حالیہ برسوں میں یقینی طور پر بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہوں۔ میں اپنے انداز میں اچھا کھیل سکتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.