ETV Bharat / sports

جوکووچ نے پریکٹس نہیں کی، میڈیکل رپورٹ کا انتظار

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:23 PM IST

دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔ اب ان کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں کھیلنے کے لیے فٹ رہنے سے متعلق اسکین رپورٹ کاانتظار ہے۔

novak djokovic
novak djokovic

آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ 8 مرتبہ کے فاتح نوواک جوکووچ گزشتہ روز امریکہ کے ٹیلر فرٹز کے خلاف اپنے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں تیسرے سیٹ کے دوران پھسل گئے تھے جس کے سبب انہیں چوٹ آئی تھی۔

چوٹ کے بعد جوکووچ کورٹ سے باہر چلے گئے تھے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد واپس آئے میچ میں جیت درج کی۔

جوکووچ نے کہا تھا کہ ان کے دائیں پیر کے پٹھوں میں کھنچاؤ آیا ہے اور اتوار کو کنیڈا کے ملوس راونک کے خلاف کورٹ پر اترنے سے قبل انہیں چوٹ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جوکووچ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اسکین سے گزریں گے۔ حالانکہ جوکووچ کی ٹیم نے ان کی میڈیکل رپورٹس پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے جوکووچ کو ٹھیک ہونے کے لیے جتنا ممکن ہوسکے اتنے وقت کی اجازت دی ہے اور راڈ لیور ایرینا پر راؤنک کے خلاف ان کے میچ کو اتوار کی شام کے آخری میچ کے طور پر درج کیا ہے۔

آسٹریلن اوپن کے چیف ایگزیکٹیو کریگ ٹلی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ جوکووچ اپنی انجری سے صحتیاب ہوجائیں گے اور اتوار کے روز میچ میں حصہ لینے کے قابل ہوں گے۔

انہوں نے تورنامنٹ براڈ کاسٹر چینل نائن سے کہا کہ 'ہم انہیں دیکھیں گے۔ وہ لچکدار اور مضبوط ہیں۔ پچھلے دوسیٹ میں وہ جس طرح سے کھیلے میں بہت حیران تھا۔ میں نے انہیں یہاں کھیلتے دیکھا ہے۔ یہ ان کا ٹینس کورٹ ہے۔ وہ اس پر بہت آسانی سے کھیلتے ہیں اور اپنے کھیل کی سطح میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.